دمشق - شامی صدر کے مشیر برائے سیاسی اور میڈیا امور نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کر رہے ہیں۔
شامي سرکاري نيوز ايجنسي 'ساناکے مطابق يہ بات 'بثينہ شعباننے دمشق ميں گزشتہ ہفتے کے روز چين کے خصوصي نمائندے برائے شامي امور 'شيہ شيائويانکي ملاقات کے موقع پر کہي۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمت کے محورممالک، روس اور چين کے تعاون کے ساتھ دہشت گردي کے دائرہ کار کو وسعت دينے کي روک تھام کے ليے کھڑے ہيں۔انہوں نے مزيد کہا کہ اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کي قرارداديں دہشتگردوں کے مالي اور فوجي حاميوں اور دہشتگردوں کي منتقلي کے ليے مدد کرنے والوں کو سزا دينے پر زور ديتي ہيں ليکن يہ قوانين نافذ نہيں ہوتے ہيں۔انہوں نے شام اورعراق کے تعلقات کي اہميت پر زور ديتے ہوئے بتايا کہ شامي فوج اور اس کے اتحاديوں کے اتحاد اور يکجھتي نے شام اورعراق کي سرحدوں پر دہشتگردوں کي شکست دي۔انہوں نے کہا کہ امريکہ نے براہ راست شامي فوج کي پوزيشنوں کو نشانہ بنايا تو خطے ميں دہشتگردي گروپ داعش اور امريکي کے مقاصد ايک ہي ہيں اور دونوں کے مقاصد اسرائيل اور واشنگٹن کے مفادات پورا کرنے کے ليے خطے کي صلاحيتوں کو کمزور اور تجزيہ کرنا ہے۔اس موقع ميں چيني نمائندے نے کہا کہ دہشتگردي ايک عالمي خطرہ ہے اور عالمي برادري کو اس لعنت کےخاتمے کے ليے مزيد تعاون کرنا چاہيے۔شيہ شيائويان نے شام سے اپني حمايت کا سلسلہ جاري رکھنے کے علاوہ دونوں ممالک کے درميان تعلقات اور تعاون کو مزيد فروغ دينے پر زور ديا۔