حالیہ دنوں میں، عراق میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے عراقی حکام میں سخت تشویش پیدا ہوگئی ہے، ان کا یہ کہنا ہے کہ ملک کے کچھ شہروں کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اسی دوران، کربلا کے گورنر نے یوم عرفہ سے عید غدیر تک کربلا میں زائرین کی آمد و رفت پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب محرم کے ایام اور عاشورا کو بھی زائرین قبول نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کربلا کے گورنر کے مطابق محرم کے پہلے عشرے میں اور خاص طور پر تاسوعہ اور عاشورا کو کربلا میں ملکی اور غیر ملکی زائرین کا ورود ممنوع ہو گا۔
کربلا کے گورنر نے یہ فیصلہ اس وقت لیا جب عراق کی اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے کسی قسم کے اجتماعات سے گریز کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ مجالس عزا گھر بیٹھ کر ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذریعے منائی جائیں۔