صیہونی حکومت سے مقابلے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں: محمد علی الحوثی
1084
M.U.H
06/05/2018
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے کہا ہےکہ فلسطینیوں کو چاہئے کہ عرب دنیا میں جو کچھ ہورہا ہے خود کو اس میں نہ الجھائیں بلکہ اپنے حقیقی دشمن صیہونی حکومت سے مقابلے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے صنعا میں فلسطین کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو چاہئے کہ جہادی جذبے کے ساتھ کہ جس پر غاصب صیہونی حکومت اب تک غلبہ نہیں پا سکی ہے، اپنی راہ کو جاری رکھیں۔محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمنی عوام نے دنیا کے اکہتّر ملکوں کے اتحاد کا مقابلہ کیا ہے اور امریکہ اور اسرائیل کی ہرطرح کی موجودگی کے مقابلے میں ان کی استقامت بدستور جاری رہے گی۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یمنی عوام کی نظر میں مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کو اولویت حاصل ہے اور اپنے اس موقف سے وہ ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔انھوں نے بعض عرب ملکوں کو فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مسلمانان عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی مقدسات اور مظلوم فلسطینیوں کے دفاع میں اپنے فرائض پر عمل کرتے ہوئے موثر اقدامات کریں۔