انتقام ضرور لیا جائے گا اور دنیا بھر کے حریت پسند اس الہی مشن کو پورا کریں گے: آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای
11
M.U.H
11/07/2026
تہران: شہید امت امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ اور تدفین کے موقع پر جاری کردہ ایک پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے راستے پر گامزن رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اس پیغام میں شہید امت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ" اے قتل مظلوم، اے سرافراز مظلوم آج جب ہم آپ کو جسد خاکی کو اشک بھری آنکھوں اور شکستہ دلوں کے ساتھ الوداع کہہ رہے ہیں، یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم آپ اپنے مکتب کو برقرار اور استقامت کے ساتھ آپ کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پر گامزں اور اس راستے پر آنے والی مشکلات سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، اور آپ کی طرح بشارت و وعدہ الہی سے لو لگائیں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں آیا ہے کہ" ہم آپ کے پاک خون اور ان حالیہ جنگوں کے تمام شہداء کا بدلہ مجرم اور رسوائے زمانہ قاتلوں سے لینے کا عہد کرتے ہیں۔انتقام لینا ہماری قوم کا مطالبہ ہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے۔"
پیغام میں کہا گيا کہ اس جرم میں ملوث ،اوپر سے لیکر نیچے، تمام مجرم پرامن زندگی کی خواہش اپنی قبر میں لے جائیں گے۔انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ انتقام میرے یا دوسرے عہدیداروں کے ہونے یا نہ ہونے پر منحصر نہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ چاہے ہم ہوں یا نہ ہوں، انتقام کا وعدہ پورا ہوکے رہے گا اور جلد ہی، دنیا بھر کے حریت پسندوں کا فرد فرد اس الہی مشن میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حسینیوں میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں کہ جب حسین علیہ السلام کی راہ میں ان کا خون مظلومانہ طریقے سے بہایا جاتا ہے، امت مسلمہ حرکت میں آتی ہے اور پھر زمان و مکان دونوں کربلا سے متصل ہوجاتا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ آج اسی حسینی جذبے نے ہماری قوم کو ایک مشن سونپ دیا ہے اور مکتب عظیم خمینی اور شہید خامنہ ای کو ایک نئی شکل دی ہے۔ یہ وہ حیات بخش ہنگامہ ہے جو حسین علیہ السلام کی مظلومیت کی فریاد اور صدائے " هَل مِن ناصرٍ یَنصُرُنیِ " کی طرح پہلے ایران اور اس کے بعد عراق اور پھر دنیا کے دیگر ملکوں فضاؤں میں گونج کر باطل کے ایوان کو لرزہ براندام کر رہا ہے۔