اتحاد کی آواز پورے عالم اسلام میں گونج اٹھی ہے: آیت اللہ اراکی
2776
m.u.h
14/11/2019
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اب پورے عالم اسلام میں تکفیر اور بغات کی لہر محدود ہوچکی ہے اور اس میں اتحاد کی آواز گونج اٹھی ہے۔
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ "محسن اراکی" نے بدھ کے روز دارالحکومت تہران میں منعقدہ 33 ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرانے زملنے میں تکفیریوں کی آواز پوری اسلامی دنیا میں پھیل چکی تھی لیکن امت مسلمہ نے گزشتہ سالوں کے دوران تکفیر اور بغاوت کے نتیجے کو دیکھ لیا اور اب تکفیر اور بغاوت کی کوئی آواز سنایی نہیں دیتی ہے۔
آیت اللہ اراکی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور اتحاد میں اضافہ ہوتا جار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے اتحاد کی آواز جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جیسے ملائیشیا، انڈونیشیا اور بھارت سے لے کر افریقی ممالک جیسے مراکش اور موریطانیہ سے سنائی جاتی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں رسول اکرم (ص) کی یوم ولادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر 33 عالمی اتحاد امت کانفرنس "القدس الشریف، اتحاد امت کا محور" کے عنوان کے تحت 14 سے 16 نومبر تک دارالحکوکت تہران میں انعقاد کیا جاتا ہے جس میں 90 ممالک سے آئے 350 نامور افراد شریک ہیں۔