جوہری معاہدہ، جب تک ثمرات ملتے رہیں گے وعدوں پر عمل جاری رکھیں گے:غلام علی
3095
M.U.H
10/11/2018
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے ایک بار پھر دنیا کو یہ بات واضح کردیا ہے کہ جب تک جوہری معاہدے سے ثمرات ملتے رہیں گے تب تک ایران اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔
یہ بات ''غلام علی خوشرو'' نے گزشتہ روز امن اور عالمی سلامتی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی پابندیوں کا صرف باتوں کی حد تک مقابلہ نہیں بلکہ اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد ایران اپنے وعدوں پر عمل کرتا آرہا ہے اور یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک ایران کو اس معاہدے کے ثمرات ملتے رہیں گے۔
ایرانی مندوب نے یکطرفہ امریکی پالیسی اور اقدامات کو دنیا میں قانون کی بالادستی اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی من پسند اور جارحانہ پالیسیوں نے دنیا میں قانون اور اجتماعی تعاون کی دہجیاں اڑیائی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا امریکہ کو اپنی یکطرفہ پالیسی کو مزید فروغ دینے کی اجازت نہ دے اور اس سلسلے میں دنیا کے ممالک صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ عملی طور پر امریکی پابندیوں کو مسترد کریں۔