آیت اللہ سیستانی کا ایرانی سپریم لیڈر کو جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
2822
M.U.H
06/01/2020
عراق کے اعلی مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی نے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کو ایرانی کے اعلی ترین فوجی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کردیا۔
انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کے نام میں ایک پیغام میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کردیا:
بسم الله الرحمن الرحیم
انالله و اناالیه راجعون
جناب مستطاب آیةالله آقای خامنهای دامت برکاته
السلام علیکم و رحمةالله و برکاته
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا خبرسنتے ہی ہمیں گہرے دکھ اور افسوس ہوا۔ عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کیخلاف جنگ میں آپ کے مثالی کردار اور خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو ایرانی حکومت اور عوام بالخصوص ان کے اہل خانہ اور صوبے کرمان کے عوام سے تعزیت پیش کرتا ہون اور اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت کے لئے دعاگو ہوں۔