اسلامی جمہوریہ ایران میں گرفتار ہونے والے امریکی شہری کو جاسوسی کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان حجت الاسلام محسنی اژہ ای نے کہا ہے کہ امریکی شہری کو ایرانی انٹیلی جنس اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار امریکی جاسوس کو ایران کے معاملات میں مداخلت اور جاسوسی کے جرم میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی شہری کے پاس دہری شہریت ہے اور اس نے سزا کے خلاف اپیل بھی دائر کی ہے۔