بحرینی ممتاز مذہبی رہنما اور شیخ عیسی قاسم کے نمائندے شیخ عبداللہ الدقاق نے آل خلیفہ حکومت کے وفد کے اسرائیل کے سرکاری دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد فلسطینیوں کی قاتل حکومت کیساتھ تعلقات کو معمول پرلانا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی آل خلیفہ حکومت کی کوششیں قابل مذمت ہیں اور اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے اورمقبوضہ علاقوں کا دورہ کرنے والوں کا بہت جلد نام و نشان مٹ جائیگا۔
دوسری جانب بحرین کی سب سے بڑی سیاسی مذہبی جماعت الوفاق کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجة الاسلام حسین الدیہی نے بھی بحرینی وفد کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ وفد بحرینی عوام کے نمائندے نہیں بلکہ آل خلیفہ کے خصوصی ایلچی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام خواہ وہ شیعہ ہوں یا سنی آل خلیفہ کے اس اقدام کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔