پندرہ ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دنیا کے لئے خطرہ ہیں: ترکی صدر
1042
M.U.H
22/05/2018
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی وزیر خارجہ پمپئو کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران کسی کے لئے خطرہ نہیں بلکہ 15 ہزار ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دنیا کے لئےعظیم خطرہ ہیں۔
اردوغان نے دنیا میں موجود 15 ہزار ایٹمی ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور جو دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دھونس جماتے ہیں اور دوسروں کو دھمکی دیتے ہیں کیا وہ دنیا کے لئے خطرہ نہیں ہیں؟ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دوسروں کو کیوں دھمکی دیتے ہیں؟۔
اردوغان نے کہا کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جن ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور جو ایٹمی ہتھیاروں سے استفادہ کی دھمکی دیتے ہیں وہ دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں اور عالمی برادری کی نظر میں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
ترک صدر نے مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ قراردینے پر بھی تاکید کی۔ اردوغان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے علاوہ پانچ ممالک کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہنے کا عزم مثبت قدم ہے اردوغان نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی بیانات کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ امریکہ جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتا ہے۔