دشمنوں کے مقابلے کی واحد راہ استقامت ہے: آیت اللہ امامی کاشانی
3072
M.U.H
08/06/2019
تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے استقامت کو مستکبرین کے مقابلے کی بہترین راہ قرار دیا۔
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبے میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمن نے ایران پر اس وقت بہت زیادہ مسائل مسلط کر رکھے ہیں، کہا ہے کہ گذشتہ چالیس برسوں کی مانند ایران اس مرحلے کو بھی کامیابی کے ساتھ عبور کر لے گا اور دشمنوں کو ایک بار پھر شکست ہو گی۔
انھوں نے ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں میں دنیا کے حریت پسندوں کی بھدرپور شرکت کی قدردانی بھی کی۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) کے فرمان پر فلسطینیوں سے یکجہتی اور عالمی خونخوار اسرائیل سے اظہار نفرت و بیزاری کیلئے ماہ مبارک رمضان کے جمعہ الوداع کو عالمی یوم القدس کا نام دیا گیا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں کروڑوں فرزندان اسلام، مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل کے نعروں کے ساتھ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ اس طرح کی یہ ریلیاں دنیا کے مختلف ملکوں کے متعدد شہروں بھی نکالی جاتی ہیں۔