آج ہمیشہ سے زیادہ باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: صدر روحانی
1531
M.U.H
04/06/2018
تہران، 3 جون – ایرانی صدر مملکت نے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم باہمی یکجہتی کے ذریعہ اعلی مقاصد کی تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار 'حسن روحانی' نے گزشتہ روز ایرانی اہل سنت کے علماء اور دانشوروں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہمارے ملک میں مختلف قوموں اور ادیان کے پیروکاروں کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی قائم ہوگیا.
صدر روحانی نے کہا کہ آج سب دیکھ رہے ہیں کہ مظلوم فلسطینی قوم اور علاقے کے مسلمانوں بڑے مسائل اور مشکلات کا شکار اور بعض ممالک میں عوام دہشتگرد گروہوں کی سازشوں کے سامنے کرنے پڑتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے امریکہ کے غلطی اقدام کے مقابلے میں تمام دنیا کے ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرکے ان کی جانب سے عالمی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کر رہے ہیں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج امریکہ بھی ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے کوئی بہانہ نہیں رکھتا ہے کیونکہ ہم اپنے وعدوں پر قائم اور عالمی برادری کے قوانین کا احترام کرتے ہیں.
انہوں نے امریکہ کے خلاف دنیا بھر میں باہمی یکجہتی کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کی جانب سے سلامتی کونسل کو فلسطینی عوام کے خلاف ایک قرارداد بھیجنا اور اس سے سلامتی کونسل کے 14 رکن ممالک کی مخالفت فلسطینی قوم، مسلمانوں اور علاقے کے لئے اہم کامیابی ہے.
ایرانی صدر نے کہا کہ آج باہمی یکجہتی کے ساتھ امریکیوں کے ایران مخالف نئے چیلنجز کے خلاف کامیاب ہوں گے