غاصب اسرائیلی حکومت نے شامی حکومت گرانے میں اپنی ناتوانی کا اعتراف کر لیا۔ اسرائیلی وزیر جنگ اویگدر لیبرمین نے اسرائیلی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت، بشار اسد کی حکومت گرانے کی توانائی نہیں رکھتی۔
انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت، بشار اسد کی حکومت گرانا تو چاہتی ہے لیکن اس پر قادر نہیں ہے۔ صہیونی وزیر دفاع لیبرمین نے کہا کہ تل ابیب کو شام سے متعلق اپنے بارے میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ غاصب صہونی حکومت نے شامی بحران کے آغاز سے ہی داعش اور جبہت النصرہ سمیت، شام میں سرگرم مختلف دہشت گرد گروہوں کی کھلی حمایت کی ہے۔ صیہونی حکومت نے دہشت گردوں کی حمایت میں بارہا شامی فوج پر فضائی حملے بھی کئے ہیں۔