تہران - امریکہ کے 38 سابق فوجی جرنلوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایران اور عالمی برادری سمیت امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے فائدہ مند ہے۔
تفصیلات کے کے مطابق سابق امریکی جرنیلوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک کھلے خط میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی جوہری معاہدے کو منطقی اور بروقت قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی قومی سلامتی اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو تحفظ ملا۔ امریکی جرنیلوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ سفارتی مراسم کی بحالی کے لئے قدم اٹھائے جس کا مقصد جوہری معاہدے کے نفاذ کو یقینی بنانا اور امریکی سلامتی کے خلاف کسی بھی طرح کے خطرات سے نمٹنا ہے۔واضح رہے کہ ایران جوہری معاہدے کے حق میں سابق امریکی جرنیلوں کا یہ کھلا خط ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے اتحادی گزشتہ مہینوں سے جوہری معاہدے پر تنقید کرتے آرہے ہیں یہاں تک ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے کو تاریخ کا سب سے برا معاہدہ قرار دیا تھا۔