بغداد : عراق کے نائب وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سید الشہدا ء امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی سیکورٹی اور خدمات کی فراہمی کے لیے پوری توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی۔
ایران اور عراق کے درمیان واقع خسروی پاس پر مغربی ایران کے صوبے کرمانشاہ کے گورنر سے بات چیت کرتے ہوئے عراق کے نائب وزیر داخلہ محمد بدرت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم حیدر العبادی نے زائرین کی حفاظت اور خدمات کی فراہمی کے لیے حکومت کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے زائرین کی حفاظت اور خدمات کی فراہمی کے لیے خصوصی منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔