ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ عالمی برادری امریکی صدر کے من گھڑت بیانات اور متنازعہ الفاظ سے بخوبی واقف ہے۔
یہ بات علی اکبر ولایتی نے 13ویں روبوکپ مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے دفاعی معملات میں کسی کی مداخلت کبھی برادشت نہیں کی۔
انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے شام پر لگائے جانے والے حالیہ الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ممالک اس طرح کے غیر حقیقی الزامات سے واقف ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکی صدر سمجھتا ہے کہ وہ شام میں قابض ہو جائے گا تو وہ یہ بات جان لیں کہ سعودی عرب اور ناجائز صہیونی ریاست بھی ایسی سوچ رکھتی ہیں لیکن یہ بات صاف ہے کہ ایسا کبھی ممکن نہیں لہذا ایسے اقدامات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔