ہمیں گھریلو منصوبوں میں مغرب کی مدد پر بھروسا نہیں کرنا چاہیے: آیت اللہ خامنہ ای
2510
M.U.H
30/07/2021
ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ ہمیں گھریلو منصوبوں میں مغرب کی مدد پر بھروسا نہیں کرنا چاہیے۔
یہ بات رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودہ کابینہ کے ارکان اور صدر حسن روحانی کے ساتھ آخری ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یہ ملاقات حسینیہ امام خمینی (رہ) میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ منعقد ہوئی ۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مستقبل میں گیارہویں اور بارہویں حکومتوں کے تجربات کو استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہاکہ اس دور حکومت کے سب سے اہم تجربہ مغرب پر بھروسہ نہ کرنا ہے جو آنے والی نسلوں کو اس تجربہ سے استعمال کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں یہ واضح ہو گیا کہ مغرب پر اعتماد کرنا ایک فضول بات ہے اور وہ مدد نہیں کرتے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے بتایا کہ بالکل گھریلو پروگراموں کے لیے مغرب پر بھروسا نہیں کیا جانا چاہئے ، کیونکہ یہ یقینا ناکام ہوجائے گا۔ جب تک آپ نے مغرب پر اعتماد کیا تب تک ناکام ہوگئیں اور جب آپ نے مغرب پر اعتماد نہیں کیا تب تک کامیاب ہوگئیں اور آگے بڑھ گئیں ۔
انہوں نے ویانا کے حالیہ مذاکرات میں سفارتکاروں کی اچھی کوششوں اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان مذاکرات میں امریکہ نے ایک بھی قدم نہیں اٹھایا ہے اور اپنی خصمانہ پالیسیوں پر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے وعدہ کیا کہ پابندیوں کو اٹھانے کا وعدہ کیا لیکن انھوں نے پابندیوں کو ختم نہیں کیا اور نہ ہی ختم کریں گے جبکہ انہوں نے شرط بھی رکھی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ ملک کے اندرونی منصوبوں کو مغربی ممالک کے منصوبوں سے منسلک نہیں کرنا چاہیے جہاں ہم نے کام خود انجام دیا وہاں ہم کامیاب ہوئے اور جہاں ہم نے کام کو امریکہ اور مغربی ممالک کے ساتھ مل کر شروع کرنے کی کوشش کی ، وہاں ہمیں شکست اور ناکامی کا سامنا ہوا، لہذا تجربات کی روشنی مغربی ممالک پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ امریکہ آج بھی مذاکرات میں مستقبل میں معاہدے کو نقض نہ کرنے کی ضمانت دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ امریکہ کی خباثت کا سلسلہ جاری ہے اور وہ عالمی قوانین اور معاہدوں کو توڑنے میں شرم محسوس نہیں کرتا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام پر کابینہ کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئےفرمایا کہ اللہ تعالی مدد فرمائے جہاں بھی آپ رہیں اپنی دینی اور انقلابی ذمہ داریوں پر عمل کرتے رہیں ۔