آج دنیا کو سب سے زیادہ اسلامی ملّی اور بین الاقوامی منصفانہ نظام کی ضرورت ہے: آیت اللہ خامنہ ای
59
M.U.H
27/12/2025
تہران:رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ میں یونیورسٹی طلبا کی اسلامی تنظیموں کی یونین کے سالانہ اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ امریکا اوراس علاقے میں اس کی شرمناک اولاد کے سنگین فوجی حملے کو ایران اسلامی کے فداکار نوجوانوں کی شجاعت اور جدت عمل نے شکست دے دی۔
فلسطین کے ممتاز سیاسی مبصر صالح ابو عزہ نے ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی جس طرح بغیر کسی استثنی کے مقاومت کے سبھی میدانوں میں موجود رہے، اسی طرح دو دشمنوں، اسرائیل اور امریکا کی توجہ بھی ان پر مرکوز رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ دونوں دشمن عرب اسلامی خطے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کو اپنے تسلط اور نفوذ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔
اس فلسطینی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ شہید جنرل سلیمانی نے ایک ایسے مکتب کی بنیاد رکھی تھی کہ جس سے نہ صرف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اثرات قبول کئے بلکہ پورے مغربی ایشیا میں، فلسطین اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اس مکتب کے اثرات پھیل گئے۔
انھوں نے کہا کہ ان کا مکتب جامع اور پائیدار استقامت کا مکتب ہے کہ جو روئے زمین پر شیطانی ہواؤں کے مقابلے میں ایک محکم پہاڑ کی طرح استوار ہے۔