ایرانی قوم امریکی تابعداری کے توہین آمیز مطالبے کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے: آیت اللہ خامنہ ای
18
M.U.H
24/08/2025
رہبر انقلاب اسلامی نے بارہ روز جنگ کے دوران وجود میں آنے والے قومی اتحاد کو زیادہ سے زیادہ پائیدار اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح امام علی ابن موسی الرضا (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران کے دشمن سمجھ گئے ہیں کہ ایرانی قوم اور اسلامی حکومت کو جنگ کے ذریعے جھکایا نہیں جاسکتا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ دشمن اب ملک میں انتشار پیدا کر کے اس مقصد کے حصول کی کوشش کر رہا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ تمام لوگوں،عہدیداروں اور اہل قلم کو اپنی پوری قوت کے ساتھ مقدس اور عظیم قومی اتحاد کی فولادی ڈھال کو محفوظ کرنا ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ سب کو ملک کی خدمت کرنے والوں بالخصوص محنتی صدر کی حمایت کرنی چاہیے۔