اسرائیل میں لبنان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں: حزب اللہ
3540
M.U.H
23/08/2020
لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کو لبنان پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں کہا کہ حزب اللہ کسی کو بھی اسلامی مزاحمت کی کامیابی کے اثرات کو کم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں کہا کہ حزب اللہ لبنان میں قانونی، قومی اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل چاہتا ہے۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کو حزب اللہ سے منسوب کرنے کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین حزب اللہ کو کمزور کرنے اور اس سے مقابلہ کرنے کی کوشش میں تھے لیکن ان کے تمام الزامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور یہ واضح ہو گیا کہ بیروت بندرگاہ میں دھماکہ خود انہوں نے کیا۔