خطے میں امریکی عزائم کا مقصد جغرافیائی سرحدوں کو تبدیل کرنا ہے: ایرانی وزیر دفاع
2921
M.U.H
22/06/2018
ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ امریکہ آج خطے میں دو انتہائی خفیہ منصوبوں پر کام کررہا ہے جن کا اصل مقصد جغرافیائی سرحدوں کو تبدیل کرنا ہے۔
یہ بات بریگیڈیر جنرل ''امیر حاتمی'' نے جمعرات کے روز تہران میں 13ویں جغرافیائی کانگریس کے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع انہوں نے کہا کہ امریکہ خطی ممالک کی جغرافیائی سرحدوں کو تبدیل کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے لہذا علاقائی ممالک امریکی کے خیالیوعدوں پر اعتبار نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی اور ترقی، ایک لازم اور ملزوم مسئلہ ہے، آج سلامتی اور دفاع جغرافیائی معاملات سے منسلک ہیں۔
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ آج خطے کو تقسیم اور جغرافیائی سرحدوں میں تبدیلی لانے سے متعلق دو منصوبوں پر کام کررہا ہے اسی لئے علاقائی ممالک جان لیں کہ وہ امریکی مفادات پر نہ بھروسہ کریں اور نہ ہی اس پر انحصار۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دشمن ایران کے میزائل پروگرام پر بھی دباؤ بڑھا رہا ہے اور اس مقصد کے لئے مضموم سازشیں کررہا ہے جس کا مقصد بھی خطے میں جغرافیائی سرحدوں کو متاثر کرنا ہے۔
بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی کہا کہ وطن عزیز ایران میں ایک ایسا نظام قائم ہے جو اقتصادی اور سیاسی طور پر ناقابل تسخیر ہے لہذا دشمن ہماری اس صلاحیت کے سامنے بے بس ہوچکا ہے۔