سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
1315
M.U.H
03/07/2018
یمنی فوج کی طرف سے سعودی عرب کی حملہ آورجارح فوج کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یمنی فورسز اور قبائل نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے جارح اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر کم فاصلہ تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر دشمن کے فوجی ٹھکانوں کو کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب اتحاد کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔
سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کی مدد سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جبکہ اس نے یمن کا زمینی، سمندری اور ہوائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔
یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں- ان وحشیانہ حملوں کی وجہ سے دسیوں لاکھ یمنی شہری اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں-
تین سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی سعودی عرب یمن میں اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔