حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن نے صہیونی ریاست کی جانب سے حماس کے رہنماؤں کو قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دی گئی دھمکی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے: طفل کش غاصب ریاست کی دھمکیوں سے اب کوئی نہیں ڈرتا۔
’حسام بدران‘ نے صہیونی ریاست کی طرف سے دی گئی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قدس کے غاصب کی جانب سے حماس کے رہنماؤوں کو قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینا مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے مزید کہا: صہیونیوں کا یہ موقف ان کی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کی علامت ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا: یہ دھمکیاں تو فلسطین کے بچوں کو بھی نہیں ڈرا سکتیں چہ جائے کہ اسلامی مزاحمت کے لیڈروں کو ڈرا سکیں۔
حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن نے کہا: وہ زمانہ چلا گیا جب صہیونی فلسطینیوں کا قتل عام کرتے تھے انہیں خون میں نہلاتے تھے اور کوئی ان کا جواب نہیں دے پاتا تھا، اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔