اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ وطن عزیز ایران کو پیچھے دھکیلنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں مگر وہ اپنے عزائم ناکام ہوں گے کیونکہ ایران کی پوزیشن ماضی کی نسبت آج زیادہ مضبوط ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل 'علی شمخانی' نے پیر کے روز ایرانی صوبے 'البرز' میں مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران رکاوٹوں کے باوجود اپنی طاقتور پوزشین پیچھے ہٹے گا نہ اسے کمزور ہونے دے گا۔
شمخانی نے امریکی صدر کے ایران مخالف حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک امریکہ کو پابندیوں کی تجدید کی اجازت نہیں دے گا اور اس کا بیانات فضول بات ہے۔
انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے ایرانی قوم پر دہشتگردی کا الزام لگانے کے حوالے سے کہا کہ دشمنوں کی رکاوٹیں سمیت پابندیاں اور جنگ سے نمٹنے کے لئے کوششوں کی وجہ سے آج خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقتور ملک بن گیا ہے۔
ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری نے کہا کہ ہم بڑھتی ہوئی پیداواری کے لئے بھرپور کوششیں کرکے ملکی معیشتی کی ترقی کے لئے تمام پیدا کرنے والوں کی حمایت کریں گے۔