رمپ اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتا: ایرانی امام جمعہ
3479
M.U.H
10/08/2018
ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک جھوٹا شخص جس کے ساتھ اگر مذاکرات ہوں تو تب بھی وہ اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہے گا۔
یہ بات آیت اللہ ''محمد امامی کاشانی'' نے آج تہران میں نماز جمعہ میں شریک ہزاروں نمازگرانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ مذاکرات سے متعلق ہمارا مؤقف قائد اسلامی انقلاب کے مؤقف کی طرح اور ہم سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے والا شخص ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھٹے امام حضرت جعفر ابن صادق (ع) نے حضرت عیسی (ع) کا حوالی دیتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص زیادہ جھوٹ بولتا ہو اس کی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں تاہم ٹرمپ نہ تو حضرت عیسی (ع) پر یقین رکھتا ہے اور ہی اس کے خدا پر۔
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ ٹرمپ جھوٹ زیادہ بولتا ہے جس کی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور اس نے اب تک دنیا سے کئے گئے وعدوں پر بھی عمل نہیں کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دشمنوں نے امریکہ اور صہیونی کی حمایت بالخصوص سعودی عرب کے پیسوں سے ایک ایسی منفی فضا پیدا کی ہے جس کا مقصد عالم اسلام کو ختم کرنا ہے۔
آیت اللہ کاشانی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کو دیکھانا چاہتا ہے دباؤ اور پابندیوں سے ایران متاثر ہوا ہے مگر ہمیں قائد اسلامی انقلاب کی ہدایات کے مطابق معاشی مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔