عراق کسی بھی قیمت پر ایران کے خلاف دباؤ تسلیم نہیں کرے گا
3151
m.u.h
14/05/2019
ایران کی نامور سیاسی جماعت قومی تحریک حکمت کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ عراق کسی بھی صورتحال میں ایران کے خلاف امریکی دباؤ اور یکطرفہ پابندیوں کی پیروی نہیں کرے گا.
سید محسن حکیم جو سربراہ قومی تحریک حکمت عمار حکیم کے سنیئر مشیر بھی ہیں، نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران مخالف یکطرفہ امریکی پابندیوں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عراق کسی بھی قیمت پر ایسے غیرقانونی اقدامات کا ساتھ نہیں دے گا.
انہوں نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران واشنگٹن تناؤ کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اس میں سب کا فائدہ ہے.
سید محسن حکیم نے مزید کہا کہ ایران عراق دوستی کا یہ تقاضا ہے کہ ہم حالیہ حساس صورتحال میں ایران کے ساتھ کھڑے رہیں.
انہوں نے امریکی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراقی قیادت نے بارہا ان پابندیوں کو مسترد کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ان مسائل سے نمٹنے کے لئے موثر طریقہ کار اپنایا جائے گا.