فلسطینیوں کے حقوق کو اولین ترجیح میں شامل رکھیں گے: وزیرخارجہ انڈونیشیا
1428
M.U.H
12/06/2018
انڈونیشیا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کی حمایت ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔فلسطینیوں کے آئینی اور جائز حقوق کے لیے دنیا کے ہرفورم پرپوری جرات کے ساتھ آواز بلند کی جائے گی۔
انڈونیشیا کی وزیرخارجہ ریٹنو مارسوڈی نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حقوق کا پوری قوت سے دفاع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے انڈونیشیا کو 2019 اور 2020 کے دوران خصوصی رکنیت دی اور انڈونیشیا فلسطینیوں کے حقوق کو اولین ترجیح میں شامل رکھے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انڈونیشی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک عالمی برادری کی توجہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے سلسلے میں مبذول کرتا رہےگا۔