امریکہ، فرانس اور برطانوی حکمران مجرم ہیں: آیت اللہ خامنہ ای
3145
M.U.H
14/04/2018
ایرانی سپریم لیڈر نے شام کے خلاف حالیہ جارحیت کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ امریکہ فرانسیسی صدور اور برطانوی وزیراعظم مجرم ہیں اور انھیں ایسے جرائم سے کچھ نہیں ملے گا۔
ان خیالات کا اظہار قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے ہفتہ کے روز عید مبعث (27 رجب) کے سلسلے میں اعلی ملکی حکام اور ایران میں تعینات اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے فرمایا کہ شام پر حالیہ جارحیت کھلا جرم ہے. ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ امریکہ، فرانس اور برطانوی حکمران مجرم ہیں اور جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔
قائد انقلاب نے مزید فرمایا کہ جیسا کہ ان ممالک کو عراق، شام اور افغانستان میں جرائم کے مرتکب ہو کر کچھ نہں ملا اب بھی انھیں کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔