تہران: سنيئر ايراني كمانڈر نے كہا ہے كہ دنيا امريكي رويے سے تنگ آچكي ہے لہذا امريكہ كو نيا سبق سيكھانے كا وقت آگيا ہے۔
اسلامي جمہوريہ ايران كي مسلح افواج كے سنئير ترجمان بريگيڈيئر جنرل 'سيد مسعود جزايري' نے تہران ميں ايك تقريب كے دوران كہا كہ ايسا لگتا ہے كہ ڈونلڈ ٹرامپ سے دھمكيوں كے بغير بات كرنا بے فائدہ ہے.۔ انہوں نے كہا كہ ہم كبھي اپني دفاعي پيشرفت كو بيروني طاقتوں كي دھمكيوں سے نہيں روكيں گے اور اسے مزيد آگے بڑھائيں گے۔
ايراني جنرل نے كہا كہ ايران گزشتہ چار دہائيوں ميں دفاعي شعبے ميں طاقت ور ملك بن چكا ہے جس كي وجہ سے ہم استكباري ممالك سے كبھي خوف زدہ نہيں ہوں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ہم امريكہ كو نئے مشرقي وسطي بننے نہيں ديں گے كيوں كہ اب امريكہ كا مغربي ايشيا ميں تسلط پسندانہ اقدامات كا دور ختم ہونے والا ہے۔