عالم اسلام کو مسجد الاقصی اور فلسطینی قوم کے تعلق سے اپنے فرائض پرعمل کرنا چاہیے: سید حسن نصراللہ
1950
m.u.h
03/10/2023
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شب میلاد پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے اپنے خطاب میں مسلمین عالم سے کہا ہے کہ قبلہ اول مسجد الاقصی اور فداکار فلسطینی قوم کے تعلق سے اپنے فرائض پر عمل کریں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ جو ملک بھی صیہونی حکومت کے ساتھ روابط معمول پر لانے کا راستہ اختیار کرے اس کی مذمت ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ روابط معمول پر لانے کا مطلب، فلسطین کو چھوڑ دینا اور دشمن کو مضبوط کرنا ہے جو ہرگز قابل تحمل نہیں ہے۔
سید حسن نصراللہ نے پاکستان میں عید میلادالنبی (ص) کے جشن کے موقع پر برادران اہلسنت کی مساجد میں تکفیریوں کی جانب سے ہونے والے دہشت گردانہ خودکش دھماکوں کی مذمت کی۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ آج کچھ لوگ ہم جنس پرستی اور حیوانیت کی ترویج کرکے انسان کو پستی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔