فلسطین کے شہر غزہ کے علماء نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے ہر قسم کے روابط فلسطینی عوام اور بیت المقدس سے خیانت ہے۔
لبنان کے ٹیلی ویژن چینل المیادین کی رپورٹ کے مطابق کل غزہ کے علماء نے القدس کی حمایت سے متعلق اجلاس میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے مقابلے میں اسلامی اور عرب ممالک کے مابین قدس اور فلسطینی عوام کی حمایت کے دائرے میں اختلافات کو پس پشت ڈالنےاور باہمی اتحاد پر تاکید کی۔
غزہ کے علماء کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سےغاصب صیہونی حکومت کے حق میں رائے عامہ کو ھموار کرنے کی پالیسی کی بعض عرب ملکوں کی جانب سے پیروی، فلسطین اور قدس کے مکینوں کے ارمانوں سے خیانت ہے۔