اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن پر سعودی جارحیت بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے یمن پر سعودی حملوں کو حماقت آمیز قرار دیتے ہوئے ان حملوں کو فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن کے بحران کے سیاسی حل پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ وہ یمن کے خلاف جنگ اور اس کا محاصرہ ختم کرے۔
گوترش نے کہا کہ یمن پر مسلط کی گئی جنگ مشرق وسطی کے لئے نقصان دہ ہے۔
اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ اور مختلف عالمی ادارے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کو بند کئے جانے کا مطالبہ کر چکے ہیں لیکن امریکہ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی حمایت سے سعودی عرب، اس غریب اسلامی اور عرب ملک پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے جن میں بڑی تعداد میں عام شہری، عورتیں اور معصوم بچے شہید ہو رہے ہیں۔
مختلف اداروں نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کو نسل کشی قرار دیا ہے۔