ایران عراق دوستی صرف شیعوں تک محدود نہیں ہے: ایرانی سفیر
2802
m.u.h
23/12/2018
بغداد میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران عراق دوستی صرف شیعوں تک محدود نہیں ہے اور ایران کیجانب سے عراقی عوام اور حکومت کی حمایت کو عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی تک محدود کرنا، صحیح نہیں ہے۔
یہ بات "ایرج مسجدی" نے عراق میں تعینات ایرانی سفارتخانے میں عراقی صحافیوں اور مصنفیں کے ساتھ منعقد ہونے والے اجلاس میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق ایران دوستی کے مخالف دشمن عناصر ہمارے تعلقات کے بارے میں منفی پروپگنڈا پھیلاتے ہیں جو ایران صرف عراق کے شیعی گروہوں اور عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی حمایت کر رہا ہے جبکہ یہ باتیں بالکل حقیقت کے خلاف ہیں اور ہماری دوستی صرف شیعوں تک محدود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کے ناطے سے عراق کے تمام گروہوں کے ساتھ برداری اور دوستی کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہے۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایک ہزار چار سو کلومیٹر مشترکہ سرحدوں سمیت ایران اور عراق کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات استوار ہیں لہذا ایران اور عراق کے شیعوں اور اہل سنت سمیت تمام عراقی قبائل بالخصوص کرد گروہوں کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔