ہمارے دشمن بھی ہماری طاقت اور قدرت کے معترف ہیں:جنرل فدوی
3456
M.U.H
21/10/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ڈپٹی کوآرڈینیٹرنے کہا ہے کہ دشمن بھی ایران کی طاقت اور قدرت کے معترف ہیں اور ایران آج طاقت اور قدرت کے اوج پر فائز ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ڈپٹی کوآرڈینیٹرجنرل فدوی نے شہداء کی یاد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن بھی ایران کی طاقت اور قدرت کے معترف ہیں اور ایران آج طاقت اور قدرت کے اوج پر فائز ہے۔
جنرل فدوی نے کہا کہ گذشتہ 40 سال میں دشمن کی عداوتوں کے باوجود ایران مختلف شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے اور ایران کے خلاف دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج ایران، دشمن کی ہر حرکت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے اور دشمن کے دل پر ایران کی قدرت اور طاقت کا خوف چھایا ہوا ہے۔