صنعا: یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے میانمار میں مسلمانوں کے بہیمانہ اور وحشیانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کے سکوت پر شدید تنقید کی ہے۔
عبد الملک الحوثی نے کہا ہے کہ ہم میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان پر ہونے والےمظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انصار اللہ کے سربراہ نے میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کو فوری بند کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے پيجھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔