جنوبی یمن کی سرکاری عمارتوں پر متحدہ عرب امارات تسلط
1324
M.U.H
13/07/2018
یمن کی معزول اور مستعفی حکومت کے ایک وزیر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جنوبی صوبے عدن کی سرکاری عمارتوں پر جو اب تک منصور ہادی کے افراد کےقبضے میں تھیں متحدہ عرب امارات کا کنٹرول ہوگیا ہے۔
یمن کی مستعفی اور معزول حکومت کے ٹرانسپورٹ کے وزیر صالح الجبوانی نے کہا ہے کہ مستعفی صدر منصورہادی، ان کی حکومت کے وزیرداخلہ اور ان کے نائب کے دورہ متحدہ عرب امارات کے بعد یمن کے جنوبی صوبوں کی سرکاری عمارتوں پر متحدہ عرب امارات کا کنٹرول ہوگیا ہے اور عدن کے ہوائی اڈے کی سرگرمیاں بھی متحدہ عرب امارات کے کنٹرول میں ہیں۔
اس سے پہلے بھی یمن کی معزول اور مستعفی حکومت کے دیگرعہدیداروں نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی فوجوں نے یمن کے جنوبی صوبوں کے سبھی سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
یمن کے جنوبی صوبوں خاص طور پر عدن اور حضرموت کے سرکاری دفاتر اور عمارتوں، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر متحدہ عرب امارات کے تسلط کا موضوع ماضی میں بارہا متحدہ عرب امارات اور یمن کے مستعفی صدر منصورہادی کی حکومت کے درمیان لفظی جنگ کا باعث بنا تھا۔