فلسطین کی فتح اور اسرائيل کی نابودی سب سے بڑی آرزو: جنرل موسوی
1074
M.U.H
21/04/2018
سلامی جمہوریہ ایران کے فوجی کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بھیانک مظالم اور جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 25 برسوں میں اسرائیل کا وجود مکمل طور پر ختم ہوجائے گا اور اسرائیل کے وجود کا خاتمہ ہماری سب سے بڑی آرزو ہے۔ جنرل موسوی نے مدافعین حرم کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج انقلاب اسلامی کا مضبوط اور قوی بازو ہیں ۔
جنرل موسوی نے کہا کہ سپاہ اور مسلح افواج کے خلاف سازشوں کا سلسلہ کوئی نیا نہیں بلکہ سپاہ کی تشکیل کے وقت بھی اس انقلاب ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا گيا۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ ملک و قوم اور انقلاب کا گرانقدر سرمایہ ہے جو انقلاب اسلامی کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے۔ سپاہ کو حضرت امام خمینی (رہ) نے تشکیل دیا اور فوجی کو بھی انھوں نے ہی تحفظ فراہم کیا سپاہ اور فوج دونوں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی کمانڈ میں ملک کی ترقی ، پیشرفت اور دفاع میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب کی حفاظت اور اس کے اہداف کو آگے بڑھانا سپاہ کے اہم وظائف میں شامل ہے ۔ اسرائيل کی نابودی اور اور بیت المقدس کی آزادی میں بھی ایرانی سپاہ کا اہم کردار ہوگا۔ اسرائيل کی نابودی اور فلسطینیوں کی فتح ہماری سب سے بڑی آرزو ہے۔