اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل علی فدوی نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی طاقت سے دشمن اچھی طرح آگاہ ہے ایران دفاعی صلاحیت اور مہارت تک پہنچ گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل علی فدوی نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی طاقت سے دشمن اچھی طرح آگاہ ہے ایران دفاعی صلاحیت اور مہارت تک پہنچ گیا ہے۔ ایڈ میرل علی فدوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے شہداء کی یادمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تاریخ کے تین مرحلوں کو پيچھے چھوڑ ہے پہلے مرحلے میں ہم نے داخلی دشمنوں کا مقابلہ کیا جب ہم اس مرحلے میں کامیاب ہوگئے تو دوسرے مرحلے میں ہم پر 8 سالہ جنگ مسلط کی گئی ، جس میں درپردہ پوری دنیا صدام معدوم کی پشت پر کھڑی تھی آٹھ سالہ جنگ میں ایران نے در حقیقت پوری دنیا کا مقابلہ کیا آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کی کمان اور ہدایت امریکہ کے ہاتھ میں تھی ۔ ایڈمیرل علی فدوی نے کہا ایران دفاعی طور پر اس مرحلے پر پہنچ گیا ہے کہ گذشتہ 30 برسوں میں کسی ملک میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ ایران کی طرف کوئی میزائل فائر کرسکے۔ آج دشمن ایران کی دفاعی طاقت اور قدرت سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔ آج ایرانی سپاہ کے پاس ایمانی قوت کے ساتھ ہتھیاروں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔