شام پر حملہ امریکی دہشت گردی کی علامت ہے : مقتدا صدر
1121
M.U.H
15/04/2018
عراق کے صدر تحریک کے سربراہ 'مقتدا صدر' نے شام پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر حالیہ جارحیت سے امریکی دہشت گردانہ پالیسی کھل کر سامنے آئی ہے۔
انہوں نے اس حملے کے رد عمل میں عراق میں مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل بروز اتوار کو عراق کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں امریکہ کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔
انہوں نے اس مظاہروں میں عراق کے شیعہ سنی اور مختلف آسمانی ادیان کے پیروکاروں کی شرکت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس مظاہروں کے ذریعہ دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم امریکی جارحیت کے سامنے خاموش نہیں رکھ سکتے۔
انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اس مظاہروں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں اور شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے عراقی جھنڈے کے ساتھ شامی جھنڈے بھی اٹھائیں۔