تہران - ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے دورہ پیرس کے موقع ایران مخالف غیرتعمیری بیانات کے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکہ ماضی سے عبرت
حاصل اور ایرانی قوم کے ساتھ عزت اور احترام کی زبان میں بات کرے۔
'بہرام قاسمی نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ امریکی صدر کے مشیروں اور معاونین وہم اور گمان کی دنیا میں ہیں جن کو اب بھی ایران، خطے اور دنیا کے بارے میں حقیقی معلومات سے آگاہی نہیں۔ انہوں نے امریکہ کو تجویز دی ہے کہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری اور اہم کردار پر توجہ دیتے ہوئے مہم جوئی اور جارحانہ پالیسیوں سے باز رہے۔قاسمی نے کہا کہ امریکہ خطے میں افراتفری اور جارحیت پھیلانے اور اپنے غیرسنجیدہ اتحادیوں کے رویے پر نظرثانی کرے۔