رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جنرل دہقان کو دفاعی صنعتی شعبہ میں اپنا مشیر مقرر کیا
2650
M.U.H
21/08/2017
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں ایران کے سابق وزیر دفاع میجر جنرل حسین دہقان کو دفاعی صنعتی شعبہ میں اپنا مشیر مقرر کردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ دفاعی شعبہ میں آپ کی علمی خدمات اور تجربات کی روشنی میں ایران کی دفاعی صنعت اور ٹیکنالوجی میں ریسرچ و تحقیقات میں توسیع و فروغ اور ترقی و پیشرفت کی توقع کی جاتی ہے۔