امریکہ سازش کے تحت مسلمانوں کو قتل کروا رہا ہے: آیت اللہ خامنہ ای
3117
M.U.H
20/08/2018
ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امریکہ مکروہ عزائم کے ذریعے عالم اسلام میں جنگوں کو ہوا دے رہا ہے جبکہ وہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ہاتھوں قتل کروا رہا ہے۔
یہ بات قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے پیر کے روز اپنے سالانہ حج پیغام میں کہی۔
ان کے پیغام کو سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے امور حج علامہ 'سید علی قاضی عسکر' نے عرفات کے میدان میں لاکھوں حجاج کے سامنے پڑھ کر سنایا۔
انہوں نے عالم اسلام اور تمام مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ امریکی سازشوں سے ہوشیار رہیں کیونکہ امریکہ عالم اسلام اور مسلمانوں کے درمیان عدم استحکام پیدا کرنے اور مکروہ سازش کے ذریعے مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے اور قتل کروانے کی سازش پر عمل پیرا ہے۔