ایرانی قوم اور حکام دشمن کے رخنہ ڈالنے کی سازشوں سے ہوشیار رہیں: تہران امام جمعہ
2551
M.U.H
20/04/2018
ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے عوام اور حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں رخنہ ڈالنے اور اثر و رسوخ بڑھانے کے حوالے سے دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔
یہ بات علامہ 'کاظم صدیقی' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے احساس اداروں کے غیرتمند اہلکار صرف ملک دشمن عناصر نیٹ ورک کو پکڑنا نہیں بلکہ ان پر کاری ضرب بھی لگانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجائے اس کہ دشمن ہماری توجہ ہٹائے ہمیں ایسا قدم اٹھانا چاہئے کہ دشمن حواس باختہ ہو جس سے ایران مخالف سازشیں ناکام ہوجائیں۔
تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ عوام اور تمام ملکی حکام ہوشیار رہیں اور ہرگز اثر و رسوخ ڈالنے والوں کی چال میں نہ آئیں۔
انہوں نے سپریم لیڈر سے ایرانی محکمہ اینٹلی جینس کے وزیر اور اہلکاروں کی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ قائد انقلاب نے فرمایا ہماری توجہ دشمنوں کے مختلف طریقہ کار پر ہونی چاہئے جس میں سر فہرست ملک میں اثرو رسوخ کا مسلہ ہے۔
علامہ صدیقی نے مزید کہا کہ آج جو بھی ملک امریکہ پر انحصار کرتا ہے اس کے پاس کہنے کے لئے کچھ نہیں ہے. ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب سے بھاری رقم لینے کے باوجود اسے دودھ دینے والی گائے سے تشبیہ کرتا ہے کیا یہ کسی ملکی کی عزت کے لئے صحیح ہے۔