انقرہ - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران فلسطین کے بحران پر تبالہ خیال کیا۔ ایران،ترکی وزرائے خارجہ کا مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال تفصيلات كے مطابق 'محمد جواد ظريف' نے منگل كے روز ترك شہر استنبول ميں منعقدہ اسلامي تعاون تنظيم (OIC) كي غيرمعمولي ايك روزہ نشست كے موقع پر 'مولود چاوش اوغلو' كے ساتھ ملاقات كي۔
اس ملاقات كے دوران فريقين نے مسئلہ فلسطين كے حل اور مقبوضہ علاقوں بالخصوص مقدس قدس ميں ناجائز صہيوني رياست كے وحشيانہ اقدامات سے روكنے كے طريقوں كا جائزہ ليا گيا۔ ياد رہے كہ ترك استنبول ميں آج بروز منگل مسئلہ فلسطين اور القدس كي حاليہ صورتحال پر اسلامي تعاون تنظيم (OIC) كي غيرمعمولي نشست كا آغاز ہوگيا جس ميں ايراني وزيرخارجہ سميت 40 اسلامي ممالك كے وزرائے خارجہ اور سنيئر حكام شريك ہيں۔ اس نشست ميں 14 اسلامي ممالك كے وزرائے خارجہ بشمول اسلامي جمہوريہ ايران كے وزير خارجہ 'محمد جواد ظريف' شريك ہيں۔