عراقی عوام کا ملین مارچ، ایک تحریک کا آغاز ہے: حزب اللہ لبنان
2906
m.u.h
25/01/2020
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف عراقی عوام کے ملین مارچ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ عراقی عوام امریکا کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہے۔
حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ عراقی قوم نے آج ایک بار پھر اس بات پر تاکید کر دی کہ وہ پختہ عزم کے ساتھ امریکا کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ بغداد کے اسکوائرز اور سڑکوں پرعراقی لاکھوں کی تعداد میں عراقی عوام کی موجودگی، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عراق کے شریف اور حریت پسند عوام ملک میں غاصب امریکیوں کی موجودگی پر راضی نہیں ہیں۔
تحریک حزب اللہ کے بیان میں عراقی عوام کے ملین مارچ کی قدردانی کرتے ہوئے جس میں امریکا کی تسلط پسندی اور غاصبانہ قبضے کے مقابلے میں اپنی یکجہتی پر تاکید کی گئی ہے، آیا ہے کہ عراقی عوام کا شجاعانہ اور شرافت مندانہ موقف، عرب اور مسلم امۃ کے صادقانہ موقف کی عکاسی ہے جو امریکا کے غاصبانہ قبضے اور اپنے اثاثوں پر واشنگٹن کی تسلط پسندی کے خلاف متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے امید ظاہر کی ہے کہ عراقیوں کے مظاہرے، عرب اور اسلامی ممالک میں وسیع تحریکوں اور مظاہروں کا مقدمہ بنیں گے اور ہمارا پورا علاقہ غاصبوں اور ان کے ایجنٹوں سے آزاد ہوگا۔