تہران - داعش کے دہشتگردوں کے خلاف میزائل کاروائی میں شریک پاسداران انقلاب کے کمانڈروں نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے پاسداران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ اللہ آپ لوگوں کا یہ عمل قبول کرے۔ سپریم لیڈر کی ویب سائیٹ کے مطابق، 18 جون اتوار کی شام کو شام کے علاقے 'دیر الزور میں قائم داعش کے دہشتگردوں کے اہم ٹھکانوں پر جارحانہ میزائل حملے کے بعد اس آپریشن جس کا نام لیلۃ القدر رکھا گیا تھا، میں شامل پاسداران انقلاب کے کمانڈروں اور اعلی افسروں نے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر سپریم لیڈر نے پاسداران انقلاب کی دہشتگردوں کے خلاف جارحانہ کاروائی کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ لوگوں نے اعلی کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ عمل مارہ رمضان کی عبادت میں شامل ہے۔
سپریم لیڈر نے پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ جہاں تک ممکن ہو میزائل پر کام کریں، دیکھیں کہ دشمن کتنا میزائل پر حساس ہے لہذا آپ لوگ جان لیں کے آپ لوگوں کا کام بہت اہم ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ ہم سب کرستے ہیں، اور جہاں تک کرسکتے ہیں اور ممکن ہو اپنا کام جاری رکھیں اور دشمن کے منہ پر طمانچہ ماریں۔
اس ملاقات کے دوران پاسداران انقلاب کے کمانڈروں نے داعش کے خلاف لیلۃ القدر آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ آپ (سپریم لیڈر) کے حکم کے مطابق اور ودس فورسز کی مصدقہ معلومات کے تحت اس آپریشن میں صرف دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا اور عام آدمی اور سویلن کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔یاد رہے کہ 7 جون کو داعش کے سفاک دہشتگردوں کی جانب سے تہران میں پارلیمنٹ اور امام خمینی (رح) کے مقدس مزار پر حملوں کے بعد ایرانی سیکورٹی فورسز نے جوابی ردعمل میں ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے متعدد دہشتگرد گروپ تباہ اور درجنوں دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار ہوئے۔ایرانی مجلس اور امام خمینی (رح) کے مزار پر دہشتگردی کے حملوں کے نتیجے میں 18 روزہ دار شہید اور 56 افراد زخمی ہوگئے۔اس کے بعد سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب(آر جی سی) نے تہران حملوں کے جوابی ردعمل میں شام کے علاقے دیر الزور میں قائم داعش کے تکفیری اور دہشتگردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔پاسداران انقلاب کے مطابق، کرمانشاہ اور کردستان میں موجود آئی آر جی سی ایرواسپیس بیس سے شام میں قائم دہشتگردوں کے مراکز پر درمیانے سطح اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کو سنگین نقصان پہنچا۔اس کاروائی میں 170 سے زائد دہشتگرد ہلاک اور ان کے جنگی آلات، تنصیبات اور اسلحہ ڈپو بھی مکمل تباہ ہوگیا ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ اس کاروائی کا مقصد اور پیغام واضح ہے، ہم دہشتگردوں اور ان کے علاقائی اور بیرونی حواری اور حامیوں کو انتباہ کرتے ہیں کہ اگر ایرانی قوم کے خلاف ایسے سفاکانہ اور شیطانی اقدامات دہرائے گئے تو آئندہ ہمارا ردعمل مزید سخت اور تباہ کن ہوگا۔