بغداد - عراق میں موجود یمنی جماعت انصاراللہ کے نمائندے محمد الیمنی نے ایران میں دہشت گردی کاروائیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کا مرکز ہے اور آل سعود تکفیریت کی حمایت کرتے ہیں۔
عراق ميں ارنا كے نمائندے سے بات چيت كرتے ہوئے انہوں نے كہا ہے كہ آل سعود وہابيت كے نظريہ كو دنيا ميں پھيلانا چاہتے ہيں جس سے امت اسلامي كو خطرہ لاحق ہے.
انہوں نے يمن كے مظلوم عوام پر آل سعود كي مسلسل جارحيت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ يمني عوام 'عبدالملك و بدرالدين حوثي' كي زير قيادت ميں متحد ہيں اور سعودي جارحيت سے مقابلہ كرتا رہيں گے.
ايران ميں حاليہ دہشت گردي كاروائي كے بارے ميں انہوں نے كہا كہ اس سے پہلے آل سعود نے اسلامي جمہوريہ ايران ميں دہشت گردي اقدامات كروانے كي دھمكي دي تھي جس كے بعد تہران ميں دہشت گردوں نے بے گناہ عوام كو بے دردي سے شہيد كيا.
انہوں نے وہابيت كو اسلامي دنيا كے لئے ايك ناسور قرار ديا اور كہا كہ يہ شيطاني فرقہ كفار كے ساتھ دے كر اسلامي دنيا كو نيست اور نابود كرنا چاہتا ہے جس كي ہم مزاحمت كرتے رہيں گے.
محمد اليمني نے كہا كہ آل سعود يمن پر مسلسل فضائي حملوں سے عوام كا حوصلہ پست كرنا چاہتے ہيں ليكن يمني عوام حقيقي اسلامي جذبہ سے بيروني جارحيت ختم ہونے تك اس كا ڈٹ كر مقابلہ كريں گے.