ایرانی قوم متحد ہو تو دشمن کی سازشیں ناکام ہوں گی: آیت اللہ خامنہ ای
2914
m.u.h
02/05/2019
سپریم لیڈر ایران نے فرمایا ہے کہ اگر قوم متحد ہو تو دشمن کی سازشیں ناکام ہوں گی جس سے ہمیں نہیں بلکہ دشمن کو ہی نقصان ہوگا.
ان خیالات کا اظہار قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی «سید علی خامنہ ای» نے بدھ کے روز تہران میں قومی یوم اساتذہ کی مناسبت سے ملک بھر سے آئے ہوئے اساتذہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے ایرانی عوام کے درمیان یکجہتی اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ ہماری یکجہتی سے ہی دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں گی.
انہوں نے معاشرے میں اساتذہ کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اساتذہ ایک ایسی قوم کو تربیت دیتا ہے جو ملکی اثاثہ ہے اور ملک کی پہنچان و ثقافت ہے.
آیت اللہ خامنہ ای نے افرادی قوت کو قوم کے لئے بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ کوئی بھی ملک انسانی اثاثے کے بغیر ان دولتمند ملکوں کی طرح ہوگا جن کی مال و دولت دنیا کی سامراج قوتوں کے ہاتھوں میں ہو.
انہوں نے ایرانی وزارت تعلیم کی حالیہ برسوں میں قابل قدر خدمات کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ سائنسدان اور ماہر جنہوں نے دنیا کے مختلف سائنسی مقابلوں میں ایران کا نام روشن کردیا، وہ اسی نظام تعلیم سے مستفید ہو کر کامیاب ہوئے ہیں جسے انقلاب کے بعد قائم کیا گیا تھا.
آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ آج دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے وطن عزیز ایران پر سیاسی اور معاشی جنگ مسلط کر رکھی ہے اور ان سازشوں میں امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست صف اول میں ہیں.
انہوں نے فرمایا کہ فی الحال دشمن کی جانب سے فوجی محاذ آرائی کی کوئی علامت نہیں تاہم ایرانی مسلح افواج کو ہر حال میں محتاط رہنا ہوگا.
سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ صرف موجودہ امریکی انتظامیہ نہیں بلکہ ماضی کی حکومتوں نے بھی ایران کے خلاف بے پناہ سازشیں کیں تاہم موجودہ امریکی صدر نے دنیا کو اچھی طرح امریکی مکروہ عزائم سے روشناس کرایا.