تہران: ایرانی دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کی حالت زار پر ایکشن لینے کے لئے عالمی برداری سے تو کوئی امید نہیں تاہم اسلامی ممالک مظاہروں اور ریلیوں کے ذریعے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کی مذمت کریں۔
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ 'محمد علی موحدی کرمانی' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں اللہ رب العزت سے دعا کی کہ وہ میانمار کی ظالم حکومت کا تختہ الٹ دے اور روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم کرنے والے جابر عناصر کو دوزخ سے پہلے اس دنیا کی آگ میں ڈال دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری سے تو کوئی توقع نہیں مگر اسلامی ممالک کے عوام سڑکوں پر نلکیں اور بھرپور ریلیوں کے ذریعے مسلمانوں کے دشمنوں، امریکہ اور صہیونیوں کے حامیون بالخصوص ظالم میانماری حکومت کے خلاف نعرہ لگائیں۔
تہران کے امام جمعہ نے ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی حکام کے حالیہ مؤقف کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کو یہ بات سمجھنا چاہئے کہ وہ ایران کی عسکری تنصیبات کا معائنہ کرنے کی خواہش کو قبر میں لے جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ظالم ہونے کے ساتھ ساتھ ہٹ ڈھرمی کا بھی مظاھرہ کرتا ہے، اس کو کونسا حق حاصل ہے کہ وہ ایران کے فوجی مراکز کا معائنہ کرے، کس ان کو یہ حق دے سکتا مگر وہ یاد رکھے کہ اپنی اس خواہش کو قبر میں لے جائے گا۔