خواتین کے بارے میں مغربی تہذیب کا نقطہ نظر اقتصادی مفادات اور عیش و عشرت تک محدود ہے: آیت اللہ خامنہ ای
580
m.u.h
27/12/2023
تہران: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مغربی تہذیب کے نقطہ نظرسے خواتین جیسا حساس اور اہم موضع صرف دو عوامل، اقتصادی مفادات اورعیش وعشرت تک محدود ہے۔
آج بروز بدھ 27 دسمبر کو ہزاروں خواتین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے امام خمینی (رح) کے روضہ حسینیہ میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلام میں خواتین کا کردار بہت طاقتور ہے۔
انہوں نے فرمایا کہ اسلام تمام شعبوں میں خواتین کی مضبوط، منطقی اور عقلی حمایت کرتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے دو سال قبل اہل بیت (ص) کی مداحی کرنے والوں کے ساتھ ایک ملاقات میں خواتین کی جانب سے حضرت زہرا (س) کی ولادت باسعادت کے موقع پر ملاقات کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ پچھلے سال بھی حضرت زہرا (س) کی ولادت کے دن خواتین سے ملاقات کا جلسہ منعقد ہوا تھا۔